حیدرآباد 23جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش میں کانگریس کو مستحکم کرنے کیلئے ریاستی یونٹ کی نئی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے نچلی سطح سے پارٹی کواونچااٹھانے کیلئے اضلاع کے دورہ کا آغاز کردیا ہے ۔یہ دورے تقریبا 9دنوں تک جاری رہیں گے ۔انہوں نے ضلع سریکاکلم کے اِچھا پورم سے اس دورہ کا آغازکیا۔ 31 جنوری کو کڑپہ میں وہ اپنے دورہ کا اختتام کریں گی۔انہوں نے سریکاکلم کے پاورتی پورم منیم، وجئے نگرم کا دورہ کیا۔چہارشنبہ کو وہ وشاکھاپٹنم،الوری سیتاراماراجو،انکاپلی میںمقامی لیڈروں سے تبادلہ خیال کریں گی۔جمعرات کو کاکناڈا،کوناسیما، گوداوری اضلاع کا‘27جنوری کو کرشنا،گنٹور، پلناڈو اور28جنوری کو باپٹلہ،پرکاشم، پوٹی سری راملونیلور اضلاع،29جنوری کوتروپتی، چتور،انومیااضلاع 30جنوری کو ستیہ سائی، اننت پوراورکرنول کادورہ کریں گی۔