کانگریس کی امریکہ کے مندر میں توڑ پھوڑ کی مذمت

   

نئی دہلی: کانگریس نے امریکہ کے کیلیفورنیا میں سوامی نارائن مندر میں توڑ پھوڑ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مہذب، معاشرہ نفرت اور عداوت پھیلانے والے کسی بھی کارروائی کو قبول نہیں کرسکتا ہے ۔کانگریس کمیونیکیشن چیف پون کھیڑا نے اتوار کے روز یہاں جاری بیان میں کہا، “کانگریس چینو ہلز، کیلیفورنیا میں بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر میں توڑ پھوڑ کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ نفرت اور عدم رواداری کی اس طرح کی کارروائیاں پوری طرح سے ناقابل قبول ہیں اور کسی بھی مہذب یا معاشرے میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے “۔انہوں نے کہاکہ “کانگریس مہاتما گاندھی کے وژن کے مطابق ‘سروا دھرم سمبھاو’ کے اصول پر نسلوں سے عمل پیرا ہے ۔ جہاں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے ، ہم آہنگی قائم رہتی ہے ۔ ہم متاثرہ کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ہر جگہ عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنا کر امن اور باہمی احترام کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔