حیدرآباد 20۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کے استحکام اور مجالس مقامی انتخابات کی تیاریوں کیلئے تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن نے 24 جون کو نئی تشکیل نئی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے ہیں۔ مہیش کمار گوڑ کی صدارت میں 11 بجے دن پولیٹیکل افیرس کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ بعد میں اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ شام میں پارٹی کے نئے نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ 1