سری نگر 19جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے احتجاجی مارچ کو ہفتے کے روز ناکام بنا دیا گیا۔مارچ کی قیادت کمیٹی صدر طارق قرہ کر رہے تھے جبکہ سینئر لیڈر غلام احمد میرتاج محی الدین سمیت اس میں کئی لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔کارکنوں نے ہاتھوں میں بیانر اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ہماری ریاست ہمارا حق‘کے نعرے لگا رہے تھے۔ پارٹی لیڈروں کے مطابق مارچ کو صوبائی کمشنر کے دفتر پر اختتام پذیر ہونا تھا، جہاں پارٹی قائدین نے ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق ایک میمورنڈم حکومت کو بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا۔اس موقع پر موصوف صدر نے میڈیا کو بتایاکہ جموں و کشمیر کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کیا گیا تب سے کانگریس نے جموں و کشمیر میں ایک مہم شروع کی ہے ۔