نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کووڈ۔ 19 کے سبب لاگو لاک ڈاؤن سے متاثرہ کروڑہا مائیگرنٹ مزدوروں اور سماج کے دیگر طبقات کی آواز اقتدار کے ایوان تک پہنچانے کیلئے جمعرات کو ’’اسپیک اَپ انڈیا‘‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس کے تحت صدر کانگریس سونیا گاندھی نے ویڈیو پیام پوسٹ کیا اور حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بحران کی اس گھڑی میں پریشان حال لوگوں کی مدد کیلئے کیا کرنا اقل ترین ہے۔