نئی دہلی: کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے درمیان رانا کنورپال سنگھ کی قیادت میں پنجاب میں ریاستی کانگریس یونٹ کی انتخابی مہم کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھرگے نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے اور نئے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔ وینو گوپل نے کہا کہ پارٹی نے سینئر لیڈر ہردیال سنگھ کمبوج کو سینئر نائب صدر، سکھویندر سنگھ دھنی اور پون ادھیا کو شریک نائب صدر اور جسویر سنگھ ڈمپا کو کنوینر بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں 35 افراد کو جگہ دی گئی ہے ۔ پارٹی کی مختلف تنظیموں کے ریاستی صدور کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے ۔ پارٹی نے ٹی راجندر سنگھ باجوا، کلدیپ سنگھ ناگرا، رانا گرجیت سنگھ، اوم پرکاش سونی، ارونا چودھری، جگ درشن کور اور سنگت سنگھ گلجیان سمیت 35 لوگوں کو کمیٹی میں مقرر کیا ہے ۔