کانگریس کی گیارنٹیز ٹشو پیپر کے مترادف

   

بی جے پی کا دوسرا نام جھوٹ اور فرقہ پرستی ، بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کانگریس کی گیارنٹیز کو ٹشو پیپر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا دوسرا نام جھوٹ اور فرقہ پرستی ہے ۔ بی آر ایس کا منشور سماج کے تمام طبقات کے لیے قابل قبول ہے ۔ کویتا نے کہا کہ بی آر ایس اتنا بہتر منشور جاری کرے گی کہ کانگریس اور بی جے پی کے قائدین نے خواب میں بھی نہیں سونچا ہوگا ۔ کویتا نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کی جانب سے بی آر ایس کے انتخابی منشور کو کچرے کا کاغذ قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو گیارنٹی کا اعلان کیا ہے وہ ٹشو پیپر کے مترادف ہے ۔ کویتا نے کانگریس کے قومی قائد راہول گاندھی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے حقائق سے واقف نہیں ہے ۔ کانگریس کے قائدین جو اسکرپٹ لکھ کر دے رہے ہیں راہول گاندھی وہی پڑھ کر واپس ہورہے ہیں ۔ اگر راہول گاندھی کو ہمت ہے تو وہ امراجیوتی کو پہونچکر مجاہدین کو تعزیت پیش کریں ۔ کویتا نے بی جے پی کو جملہ بازی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 10 سال ہوگئے مگر آج تک کسی بھی شہری کے بینک اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع نہیں ہوئے ہیں ۔ ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے تلنگانہ میں 2 لاکھ 21 ہزار سرکاری اور 30 لاکھ سے زیادہ خانگی شعبوں میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے ۔ گذشتہ 10 سال کے دوران بی جے پی کی مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو کوئی فائدہ نہیں پہونچایا ہے ۔ تقسیم آندھرا پردیش کے بل میں جو وعدے کئے گئے تھے اس کو بھی فراموش کردیا گیا ہے ۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے 105 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی اس الیکشن میں 119 اسمبلی حلقوں پر بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی ۔۔ ن