حیدرآباد۔/30مئی، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب 2 جون کو بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے۔ لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار تقاریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر علحدہ تلنگانہ کی تشکیل میں میرا کمار کے اہم رول پر تہنیت پیش کی جائے گی۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ گاندھی بھون میں صبح 10:30 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا اور 11 بجے دن مجسمہ بابو جگجیون رام بشیر باغ سے گاندھی بھون تک ریالی منظم کی جائے گی جو عابڈز اور معظم جاہی مارکٹ سے گاندھی بھون پہنچے گی۔ سابق اسپیکر میراکمار ریالی کو جھنڈی دکھائیں گی۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر کی حیثیت سے میرا کمار نے علحدہ تلنگانہ بل کی منظوری میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کانگریس قائدین اور کارکنوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ر