کانگریس کے 55 امیدواروں کی فہرست جاری، 3مسلمانوں کو ٹکٹ

   

ریونت ریڈی، اتم کمار ریڈی وینکٹ ریڈی، انجن کمار یادو، بھٹی وکرامارکا، جیون ریڈی ، فیروز خاں ، عثمان الہاجری اور شیخ اکبرشامل

حیدرآباد۔/15 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقہ جات کے منجملہ 55 حلقہ جات کے پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے سنٹرل الیکشن کمیٹی کی جانب سے منظورہ امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ پہلی فہرست میں ایسے حلقہ جات شامل ہیں جہاں امیدواری کے مسئلہ پر زیادہ اختلافات نہیں ہیں۔ بیشتر حلقہ جات میں صرف ایک نام تجویز کیا گیا تھا۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ( کوڑنگل ) ، بھٹی وکرامارکا ( مدھیرا ) ، اتم کمار ریڈی ( حضور نگر )، پدماوتی ریڈی ( کوداڑ ) ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ( نلگنڈہ )، انجن کمار یادو ( مشیرآباد ) شامل ہیں۔ سابق وزیر کے جانا ریڈی کے فرزند کے جئے ویر کو ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ گجویل اسمبلی حلقہ میں چیف منسٹر کے سی آر سے ٹی نرسا ریڈی مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی گجویل سے کے سی آر کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔ پہلی فہرست میں بی آر ایس سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن اسمبلی مائنم پلی ہنمنت راؤ اور ان کے فرزند مائنم پلی روہت راؤکے نام بھی شامل ہیں۔ انہیں علی الترتیب ملکاجگیری اور میدک اسمبلی حلقوں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی کے ارکان مقننہ ٹی جیون ریڈی ( جگتیال ) ، سریدھر بابو (منتھنی ) ، جگا ریڈی ( سنگاریڈی ) اور پوڈم ویریا کو بھدرا چلم ایس ٹی نشست سے امیدوار بنایا گیا۔ 55 امیدواروں کی فہرست میں 3 مسلم امیدوار شامل ہیں جن میں شیخ اکبر ( ملک پیٹ )، محمد فیروز خاں ( نامپلی ) اور عثمان بن محمد الہاجری ( کاروان ) شامل ہیں۔ گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے مہیلا کانگریس کی صدر ایم سنیتا راؤ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پرانے شہر کے مسلم آبادی والے اسمبلی حلقہ جات یاقوت پورہ، بہادر پورہ اور چندرائن گٹہ سے غیر اقلیتی امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا۔ چندرائن گٹہ سے بی نگیش، یاقوت پورہ سے کے روی راجو اور بہادر پورہ پی راجیش کمار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی کے دیگر امیدواروں میں جی ونود بیلم پلی، کے پریم ساگر راؤ منچریال، کے سری ہری نرمل ، پی ونئے کمار ریڈی آرمور، سدرشن ریڈی بودھن، سنیل کمار بالکنڈہ ، اے لکشمن کمار دھرما پوری، ایم ایس راج ٹھاکر راما گنڈم ، وجئے رمنا راؤ پداپلی، اے سرینواس ویملواڑہ ، کے ست نارائنا مانا کنڈور، دامودھر راج نرسمہا اندول، اے چندر شیکھر ظہیرآباد، ٹی وجریش یادو میڑچل، کے ہنمنت ریڈی قطب اللہ پور، ایم پرمیشور ریڈی اوپل، پی بھیم بھارت چیوڑلہ، رام موہن ریڈی پرگی، جی پرساد کمار وقارآباد، کے نیلیماں صنعت نگر، اے سنتوش کمار سکندرآباد ، شریمتی سریتا گدوال، سمپت کمار عالمپور، راجیش ریڈی ناگرکرنول، ومشی کرشنا اچم پیٹ، نارائن ریڈی کلوا کرتی، شنکریا شاد نگر ، جوپلی کرشنا راؤ کولا پور، بی ویریشم نکریکل، بی ایلیا آلیر، شریمتی ایس اندرا گھن پور، ڈی مادھو ریڈی نرسمہم پیٹ، جی ست نارائنا راؤ بھوپال پلی اور ڈی ایس انسویا ملگ شامل ہیں۔