مدھیہ پردیش میں سودے بازی کی حکومت اب ہر چیز میں سودے بازی کررہی ہے
بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مکھی منتری لاڈلی بہنا یوجنا کے سلسلے میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس کے اعلان کے بعد انہیں وہ لاڈلی بہنیں یاد آ گئیں، جن کے بارے میں آج کل وہ دن بھر باتیں کرتے رہتے ہیں۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بننے والی سودے بازی کی حکومت ان دنوں ہر چیز میں سودے بازی کر رہی ہے ۔ جن لوگوں کو 18 سال کی حکومت کے دوران ریاست میں بہنیں یاد نہیں تھیں وہ ریاست خواتین پر مظالم میں بدترین مقام پر پہنچ گیا، وہ لوگ آج کل بہنوں کی بات کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہاکہ جب کانگریس پارٹی نے واضح اعلان کیا تھا کہ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد مدھیہ پردیش کی خواتین کو ناری سمان یوجنا کے تحت 1500 روپے ماہانہ اور 500 روپے میں گیس سلنڈر دیا جائے گا۔ پھر اپنے گناہوں کو دھونے کے لیے یہ بڑے بڑے اعلانات کر رہے ہیں۔ جن کا مقصد خواتین کی عزت کرنا ہوتا ہے وہ 18 سال تک انتظار نہیں کرتے اور عزت کرنے میں سودا بازی نہیں کرتے ۔ شیوراج جی لاڈلی بہنوں کے لیے اسکیمیں نہیں لا رہے ہیں بلکہ اپنے گناہوں کو دھو رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے خواتین کو ان کے حقوق اور عزت دلائی تھی۔
