بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما کی موجودگی میں کانگریس کے دو لیڈروں نے آج بی جے پی کی رکنیت لے لی۔پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق اسمبلی اسپیکر آنجہانی سری نواس تیواری کے پوتے اور کانگریس ایم ایل اے آنجہانی سندر لال تیواری کے بیٹے سدھارتھ تیواری اور گنور اسمبلی کے سابق کانگریس ایم ایل اے پھندر چودھری نے کانگریس کی منفی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کی رکنیت لی۔چیف منسٹر چوہان اور ریاستی صدر شرما نے پارٹی کا انگ وستر پہنا کر دونوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ نوجوان لیڈر مسٹر تیواری کے پیچھے سیاسی وراثت ہے ۔ ان کے ساتھ ہی بندیل کھنڈ کے سینئر لیڈر اور تجربہ کی بھٹی میں رہنے والے سابق ایم ایل اے مسٹر چودھری بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔