نئی دہلی 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے چار مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے سینئر لیڈر پرلاد ساہنی نے اتوار کو یہاں چیف منسٹر اروند کجریوال کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ 68 سالہ ساہنی نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کے کاموں سے وہ متاثر ہوئے ہیں جہاں کہیں بھی جاتے ہیں وہاں اس پارٹی کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سنتے ہیں۔ پرلاد سنگھ نے جو سابق چیف منسٹر شیلا ڈکشٹ کے قریبی و بااعتماد رفیق تھے، کہاکہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلے کے لئے ٹکٹ کے حصول کے لئے وہ اس پارٹی میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ کجریوال نے ان کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
