کانگریس ہائی کمان نے آندھرا پردیش کے قائدین کو دہلی طلب کیا

   

لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ کی حکمت عملی کا تعین
حیدرآباد۔/31 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے آندھرا پردیش کے سینئر قائدین کو دہلی طلب کیا ہے۔ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی اور امیدواروں کے انتخاب کا جائزہ لینے کیلئے 2 فروری کو اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہائی کمان کے قائدین آندھرا پردیش قائدین سے ملاقات کریں گے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی نئی صدر وائی ایس شرمیلا اور دیگر قائدین کل دہلی پہنچ جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور انتخابی صورتحال پر مباحث ہوں گے۔ شرمیلا کو پارٹی کی صدارت سونپنے کے بعد پہلی مرتبہ ہائی کمان نے دہلی طلب کیا ہے۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے اور جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال آندھرا پردیش کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی ایس شرمیلا سی پی ایم کے قائد سیتا رام یچوری سے ملاقات کریں گی۔ آندھرا پردیش کے کانگریس قائدین ریاست کو خصوصی موقف کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 فروری کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کریں گے۔1