کانگریس ہندوستان دشمن نعرہ بازی کرنے والوں کی تائید کرتی ہے

   

نئی دہلی ۔ /18 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ کانگریس اور اس کے صدر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر کی تائید کررہے ہیں ۔ حالانکہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ بی جے پی قائد اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کانگریس کو چیالنج کیا کہ برسرعام کنہیا کمار اور دیگر کے لگائے ہوئے نعروں کو دوہرا کر دکھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس ایسے افراد کا ساتھ دے رہے ہیں جو ملک سے غداری کے مرتکب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انجیر کے پتے کے پیچھے چھپنے کی ان کی کوشش کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ مبینہ طور پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے جلسہ میں ہندوستان دشمن نعرہ بازی کی گئی تھی ۔ جبکہ اس وقت کنہیا کمار یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر تھے۔چنانچہ ان کے اور دیگر آٹھ افراد کے خلاف حکومت نے غداری کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے جس پر کنہیا نے طنزیہ انداز میں مودی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے کئی اقدامات کئے ہیں ۔