اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے کسی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے بلند شہر میں کہاہے کہ پارٹی کارکنوں کے مطالبے کے مطابق کانگریس یوپی انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔اسی کے تحت کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتوار کو بلند شہر پہنچیں۔ جواہر لعل نہروکے یوم پیدائش کے موقع پر پرینکا گاندھی نے بلند شہر میں 3 کمشنری کے 14 اضلاع کے 7400 عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔اس پروگرام میں ضلع، سٹی، بلاک اور نیا پنچایت کے افسران بھی موجود ہوں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یہ بیان آج بلند شہر میں منعقد ہونے والی عہد ریلی کے دوران دیا۔پرینکاگاندھی نے کہاہے کہ بہت سے کانگریس کارکن چاہتے تھے کہ ہم یوپی اسمبلی انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کریں اور اکیلے لڑیں، مجھے آپ پربھروسہ ہے۔ یقین دلاتی ہوں کہ ہم تمام سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور اکیلے ہی لڑیں گے