ممبئی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھاریپا بہوجن مہا سنگھ (بی بی ایم) کے لیڈر پرکاش امبیڈکر نے منگل کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے مہاراشٹرا میں عظیم اتحاد کے لئے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ جاری بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چاوان اور سینئر لیڈر مانک راؤ ٹھاکرے کے علاوہ این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل نے اتحاد کی تشکیل کیلئے آج پرکاش امبیڈکر سے ملاقات کی تھی۔ امبیڈکر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ حکومت میں آر ایس ایس کے متوازی نظم و نسق کی سرکوبی کے لئے ایک ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ کیا ہوں’۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ’مفاہمت کی بات چیت ناکام نہیں ہوئی بلکہ تعطل کی شکار ہوگئی ہے‘۔
مایان چوبے یوپی ایس سی کے رکن نامزد
نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد شہری ہوا بازی راجیو مایان چوبے کو یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ یہ کمیشن ملک کے اعلیٰ سیول و پولیس افسران اور سفارت کاروں کے انتخاب کیلئے باوقار سیول سرویس امتحان منعقد کرتا ہے۔