ممبئی ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے قائدین اور گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری کے درمیان ہفتہ کو طے شدہ میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ ملاقات ریاست میں زرعی بحران پر بات چیت کیلئے منعقد ہونے والی تھی۔ تمام تینوں پارٹیاں ریاست میں جو صدر راج کے تحت ہے، مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں۔یوں تو تینوں پارٹیوں کے قائدین نے مجوزہ مخلوط حکومت کیلئے مشترکہ اقل ترین پروگرام طے کرلیا ہے، لیکن اسے تینوں سربراہان کی منظوری ملنا باقی ہے۔
