کانگو میں ایبولا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق

   

بائیلا :افریقی ملک جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبے ایکویٹو میں ایبولا کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ طبی حکام کے مطابق اس بیماری میں مبتلا 31سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ مریض میں اس ماہ کے شروع میں علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں لیکن ایک ہفتے تک وہ علاج کے لیے نہیں گیا۔ مقامی حکام اور ڈبلیو ایچ او کا عملہ متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں اس ملک کے مشرق میں ایبولا پھیلنے سے تقریباً 2300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔