بینی (کانگو) 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگو میں باغیوں کے حملہ میں 12 شہری اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے۔ ڈیموکریٹک فورسیس کے باغیوں نے الونگپا گاؤں میں حملہ کردیا۔ معدنیات سے مالامال مشرقی کانگو میں کئی مسلح گروپ سرگرم ہے۔ باغیوں کے حملہ کے باعث ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔ ایک مقامی سیول سوسائٹی نے بتایا کہ گذشتہ اکٹوبر سے اب تک بینی علاقہ میں 300 سے زائد افراد باغیوں کے حملہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ مقامی شخص نے بتایا کہ الونگپا گاؤں اس وقت فوج کے کنٹرول میں ہے۔ ایڈمنسٹریٹر نے عوام سے پرامن رہنے اور حکام سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔