کانیکا کپور کے ساتھ اسٹیج پر بدتمیزی

   

نئی دہلی ۔8 ڈسمبر (ایجنسیز) بالی ووڈگلوکارہ کانیکا کپور می گونگ فیسٹیول میں مظاہرہ کے دوران ایک سنگین سیکیورٹی خلاف ورزی کا شکار ہوئیں، جب ایک نامعلوم شخص اچانک اسٹیج پر دوڑتا ہوا آیا اور انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہوئے بری طرح ہراساں کیا۔ واقعہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے اور فنکاروں کی سیکیورٹی پر نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانیکا پوری توجہ کے ساتھ گانا گا رہی تھیں کہ اچانک ایک شخص اسٹیج پر چڑھ کر انہیں پکڑنے اور اوپر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ کانیکا واضح طور پرگھبرا جاتی ہیں اور فوراً پیچھے ہٹتی ہیں، ان کے چہرے پر خوف صاف جھلک رہا تھا۔