کاچیگوڑہ میں مزدور کا قتل علاقہ میں کشیدگی

   

حیدرآباد : کاچی گوڑہ علاقہ میں آج اُس وقت ہلکی کشیدگی پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے ایک مزدور پیشہ شخص کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ 30 سالہ لنگیا اُسی علاقہ کا ساکن تھا جس کی نعش موسیٰ ندی سے دستیاب ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور دیکھا کہ لنگیا کا سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا گیا ہے ۔ لنگیا کی نعش دستیاب ہونے کی اطلاع پر مقامی عوام برہم ہوگئے اور پولیس کو نعش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر کشیدگی پھیل گئی ۔ مزید پولیس فورس کو طلب کیا گیا اور نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔