کاکیناڈا کے جی ایم آر پاور پلانٹ میں مہیب آتشزدگی

   

حیدرآباد ۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی بزنس سٹی کاکیناڈا میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ جی ایم آر کے پاور پلانٹ میں پیش آئے اس آتشزدگی کے واقعہ پر پولیس اور حکام کی چوکسی سے فوری قابو پا لیا گیا جس کے سبب کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ پاور پلانٹ کے آتش فرو عملہ کی مدد سے پولیس نے اقدامات کو انجام دیا اور سارے پلانٹ میں برقی کو منقطع کرتے ہوئے راحت کاری کے اقدامات کو انجام دیا۔ بتایا جاتا ہیکہ جی ایم آر کے اس پاور پلانٹ میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد جنگی خطوط پر راحت کاری کے اقدامات کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں حالات کو معمول کے مطابق کردیا گیا۔ اس پاور پلانٹ میں جو کاکیناڈا کے مضافات میں پایا جاتا ہے۔ تمام احتیاطی اقدامات پائے جاتے ہیں جس کے سبب بڑا سانحہ ٹل گیا اور حکام نے راحت کی سانس لی ہے۔