کبھی خوشی کبھی غم ، دسویں کے امتحان میں باپ پاس ، بیٹا فیل

   

ممبئی : ریاست مہاراشٹرا کے پونے سے تعلق رکھنے والے ایک خانگی ملازم نے اپنے بیٹے کے ساتھ دسویں جماعت کا امتحان لکھا لیکن نتیجہ دیکھ کر گھر والے عجیب و غریب کشمکش میں پڑگئے وہ سمجھ نہیںپارہے ہیں کہ یہ موقع خوشی کا ہے یا غم کا ؟ کیونکہ امتحان میں باپ پاس ہوگیا اور بیٹا فیل ہوگیا ۔ 43 سالہ بھاسکر واگمارے کو حصول تعلیم کی خواہش ہے تاہم ذمہ داریوںکی وجہ سے وہ اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے تھے ۔ اس وقت ان کا بیٹا دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ امتحان لکھنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے تیاری کی ۔ جاریہ سال ان دونوں نے امتحان لکھا ، جمعہ کو نتائج جاری کئے گئے جن میں بیٹا ناکام ہوگیا جبکہ باپ پاس ہوگیا ۔واگمارے کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی حوشی ہے کہ وہ پاس ہوگئے لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی غم ہے کہ ان کا بیٹا فیل ہوگیا۔