کبھی نہ ہارنے ممبئی والوں کے جذبہ کو سیلاب شکست نہ دے سکا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ 2 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی اور متصلہ علاقوں میں جاری موسلا دھار بارش میں اگرچہ سڑکوں کو عملاً جھیلوں میں تبدیل کردیا ہے اور تمام ریلوے لائینس زیرآب آچکی ہیں جس کے باوجود کبھی نہ سونے والا یہ شہر اس کہاوت پر آج بھی پوری طرح کھرا اُترا کہ ’ ہر حال میں ہم چلتے رہیں گے ‘ چنانچہ عروس البلاد کے شہری روایتی جذبہ کے ساتھ آج بھی مصروف دیکھے گئے حالانکہ حکومت نے تعطیل کا اعلان کیا تھا لیکن عوام سوشیل میڈیا سے مسیج پوسٹ کرتے ہوئے ضرورت مندوں کیلئے مدد کی پیشکش کررہے تھے جس سے ایسے افراد نے استفادہ کیا جن کی گاڑیاں برساتی پانی میں پھنس گئی تھیں۔مہاراشٹرا میں بارش کے سبب تقریباً 34 افراد فوت ہوچکے ہیں لیکن ممبئی میں آج بھی کئی افراد اپنی روزمرہ کی روٹی روزی کمانے کیلئے سڑکوں پر مصروف دیکھے گئے ۔ نیم مضافاتی منخورد میں ایک آٹو رکشا ڈرائیور نے کہاکہ اگر ایک دن بھی وہ اپنا آٹو نہ چلائے گا تو اُس کو دن گذارنے کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑے گا ۔