کبھی کہیں گے چیتا لائے، کبھی کہیں گے کہ رام مندر بنوائے۔ بی جے پی ایک مکمل بہروپیا ہے: للن سنگھ

   

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر راجیو رنجن للن سنگھ نے آج بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے روزگار کہاں دیا؟ کوئی حساب نہیں، حساب کتاب سب صاف ہے۔ اگر لیجر اکاؤنٹ خالی ہے تو کیا بولیں گے؟ کبھی کہیں گے چیتا لےآئے، کبھی کہیں گے کہ رام مندر بنوائے۔ انہوں نے کہا، بہروپیا کیا ہے؟ وہ جو 12 دنوں میں 12 شکلیں دکھاتا ہے۔ یہ پوری پارٹی وہی ہے۔للن سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریزرویشن مخالف ہے۔ 2015 کے اسمبلی انتخابات کو یاد کریں، انتخابات سے پہلے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ریزرویشن سسٹم پر دوبارہ غور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سوچ ہے۔ آر ایس ایس بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنمائی کرتی ہے۔ تو جو کنٹرول ٹاور ہے وہاں سے خیال آیا کہ اب ریزرویشن سسٹم پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔