کتور بلدیہ پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہوگا

   

چیف منسٹر کی قیادت سے عوام خوش،ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب
شادنگر :کتور بلدیہ کے علاوہ دیگر بلدیات پر بھی ٹی آر ایس پارٹی کا ہی قبضہ ہوگا۔ ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی کو کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی ۔اور تمام بلدیات پر ٹی آر ایس پارٹی کا گلابی جھنڈا لہرائیگا۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت سے تلنگانہ کی عوام کافی خوش ہے۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے کتور میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔یہ اجلاس شاپنگ رکن اسمبلی وائی انجیا یادو کی قیادت میں منعقد ہوا۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں سے پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر زور دیا۔ تلنگانہ حکومت نے منفرد ترقیاتی کاموں کو روعمل لاتے ہوئے آگے چل رہی ہے ۔ 30 اپریل کو منعقد شدنی بلدیہ انتخابات میں امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے۔ امیدواروں کی کامیابی کے لیے ووٹر سے گھر گھر جا کر ملاقات کریں۔ حکومت کے تعمیری ترقیاتی کاموں کو عوام کے سامنے پیش کرے۔ کتوں بلدیہ کو شاندار پیمانے پر ترقی فراہم کرنے کا ریاستی وزیر نے تیقن دیا۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی انجیایادو ۔ وائس چیئرمین ضلع پریشد ایٹا گنیش۔ سینئر ٹی آر ایس لیڈر وی نارائن ریڈی۔جناردھن ریڈی مدھو سدن ریڈی۔ ستیہ نارائن ریڈی۔ یاد گری کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس پارٹی کارکنان موجود تھے۔