کثیر مقدار میں گولیوں کے استعمال سے طالبہ فوت

   

حیدرآباد۔یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) گولیوں کی زیادہ مقدار کھالینے کے نتیجہ میں ایک طالبہ فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ رحیم النساء ساکن علی نگر جہاں نما سید امین الدین کی بیٹی تھی اور گزشتہ پانچ سال سے اس کا علاج چل رہا تھا۔ 29 اگسٹ کو رحیم النساء نے اتفاقی طور پر زیادہ مقدار میں گولیاں کھالی تھی جس کے نتیجہ میں اسے پرانے شہر کے ایک دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا بعد ازاں بنجارہ ہلز کے ایک کارپوریٹ دواخانہ لے جایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی۔
پولیس شاہ علی بنڈہ نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔