کجریوال سے سی بی آئی کی 9 گھنٹے پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتوار کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سے مبینہ ایکسائز پالیسی اسکام کے سلسلے میں نو گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ تاچھ کی۔ رات 8.15 بجے کے قریب پوچھ تاچھ ختم ہوئی۔ کجریوال صبح 11.05 بجے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ ان سے عآپ لیڈر وجے نائر، بزنس مین سمیر مہیندرو اور پالیسی کو لاگو ہونے سے پہلے اس معاملے کے افشا ہونے سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں ۔ سی بی آئی کے سینئر افسران کی ٹیم نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔اس معاملے میں سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے اور اب وہ سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دہلی کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی نے گرفتار کیا تھا اور فی الحال وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ دہلی پولیس نے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے سی بی آئی ہیڈکوارٹر اور اس کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کردیا تھا اور 1305 عام آدمی پارٹی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔