کجریوال نے مہاتما گاندھی اور شاستری جی کو سالگرہ پر یاد کیا

   

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی و سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو جنم دن کے موقع پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر کیجریوال آج صبح باپو کے سمادھی راج گھاٹ اورآنجہانی شاستری کی سمادھی وجئے گھاٹ گئے اور دونوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔