نئی دہلی : وزیر اعلیٰ دہلی کیجریوال نے کہاکہ جب بھی جھگی ہٹائی جائے گی، اس سے پہلے ان کو پختہ مکان ملے گا۔ اس کے لئے خواہ انہیں کسی کے پاوں پکڑنے پڑیں یاجدوجہد کرنی پڑے لیکن ان کو ہر حال میں مکان ملے گا۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کل دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران کہا کہ وہ تمام 48ہزار جھگی میں رہنے والوں کو یقین دلاتے ہیں کہ جب تک ان کا بیٹا(اروند کیجریوال) اور ان کا بھائی زندہ ہے، ان کی جھگی کو نہیں ہٹایا جائے گا۔مسٹر کیجریوال نے کہاکہ جب بھی جھگی ہٹائی جائے گی، اس سے پہلے آپ کو پختہ مکان ملے گا۔ اس کے لئے خواہ مجھے کسی کے پاوں پکڑنے پڑیں یاجدوجہد کرنی پڑے لیکن آپ کو ہر حال میں مکان دلاوں گا۔