نئی دہلی۔ 15 فرو ری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر کی حیثیت سے اروند کجریوال اتوار کو تیسری میعاد کیلئے حلف لیں گے۔ ان کی عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر منیش سیسوڈیا نے کہا کہ اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 50 افراد بھی ان کے ساتھ شہ نشین پر بیٹھیں گے۔ جو دہلی نرمان کے ذمہ دار ہیں۔ سیسوڈیا نے کہا کہ ان افراد میں اساتذہ، بس مارشلس، سگنیچر بریج کے آرکیٹکٹ اور آتش فرو عملہ کے اُن دو ارکان کے افراد خاندان بھی شامل ہیں جو (ارکان عملہ) آگ بجھانے کی مہم کے دوران فوت ہوگئے تھے۔ کجریوال اتوار کو 10 بجے دن رام لیلا میدان پر اپنی کابینہ کے ساتھ چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔
