کجریوال کی بیدخلی بی جے پی کا واحد مقصد: شیوسینا

   

ممبئی : شیو سینا (اودھو ٹھاکرئے گروپ یو بی ٹی) نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کا مقصد صرف اروند کیجریوال کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے اور دہلی اسمبلی پر قبضہ جمانا ہے جبکہ بی جے پی کی جیت ہمیشہ بے ایمانی کے طریقے سے ہوتی ہے ۔ پارٹی کے ترجمان سامنا اخبار میں لکھے گئے اپنے ایک اداریہ میں لکھا ہیکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت ، یعنی مودی۔شاہ ، کی جیت ہی جو کبھی بھی سیدھے راستے سے نہیں عمل میں آئی ہے بلکہ بے ایمانی سے جیت حاصل کی گئ ہے۔بی جے پی کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ وہ آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے سنگین قومی مسائل کو نظر انداز کررہی ہے ۔