کجریوال کی رام جنم بھومی نیاس کی تشکیل پر مودی کو مبارک باد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے بدھ کو نیاس بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے فیصلوں کا کوئی وقت نہیں ہوتا ہے ۔مسٹر مودی نے لوک سبھا میں آج اجودھیا میں بننے والے رام مندر کی تعمیر کے لئے نیاس کااعلان کیا۔ مسٹرکجریوال نے میڈیا سے بات چیت کے دوران رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں نیاس کے اعلان کئے جان پر مسٹر مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اچھے فیصلوں کے لئے کوئی وقت نہیں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اچھے فیصلوں کا اعلان کبھی بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا راستہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف ہوا۔ اعلی ترین عدالت کے احکامات کے مطابق ہی مرکزی حکومت نے شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر کی تشکیل دی ہے ۔