نئی دہلی۔ 14فروری(سیاست ڈاٹ کام)دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوالنے 16فروری کو ہونے والے اپنے وزیراعلی عہدے کے حلف برداری پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ مودی کوحلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ روانہ کیا گیا ہے ۔ کجریوال اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کے اتوار کو رام لیلا میدان میں حلف لیں گے ۔آپ نے دہلی کے سبھی سات ارکان پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے منتخب آٹھ ارکان اسمبلی کو بھی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔ اس کے علاوہ دہلی سے سات بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو بھی بلایاگیاہے ۔ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ وزیراعظم حلاف برداری میں شامل ہوں گے یا نہیں۔