کرائسٹ چرچ سانحہ کے ذمہ دار ٹرمپ: گلوکار جان لیجنڈ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک۔ 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار امریکی صدر ٹرمپ کو ٹھہرایا ہے ۔ جان لیجنڈ نے کہا کہ ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریہ کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گردواروں کو نشانہ بنایا۔ رپورٹوں کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ واقعہ کے براہ راست ذمہ دار نہیں بلکہ، ان کے بیانات نے قاتل کو اکسایا۔ گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

متعصب براڈ کاسٹر کی اسلام مخالف کالم لکھنے پر معذرتخواہی
آکلینڈ۔ 20مارچ (یو این آئی) سانحہ کرائسٹ چرچ نے نیوزی لینڈ کے متعصب براڈ کاسٹر کے دل پہ پڑا پردہ اٹھا دیا، کرس لینچ نے 2 برس پہلے اسلام مخالف کالم لکھنے پر معافی مانگ لی۔ نیوزی لینڈ کے براڈ کاسٹر کرس لینچ نے 2017میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کالم لکھا تھا تاہم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کرس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جو لکھا اس پر وہ شرمندہ ہے اور معافی چاہتا ہوں۔ براڈ کاسٹر نے نیوزی لینڈ کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رحم دلی کو سمجھنے کے لیے دیگر ثقافتوں سے آگاہی ضروری ہے ۔