اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کراچی میں مندر میں توڑ پھوڑ کے بدبختانہ واقعہ سے متعلق ہندوستان کی وزارت خارجہ امور کے ریمارکس کو مسترد کردیا ۔ کراچی کے کورنگی علاقے میں سری ماری ماتا مندر میں ہجوم نے توڑ پھوڑ کی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے 6 شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جنہوں نے مندر میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کی تھی ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بی جے پی قائد کے گستاخانہ بیان کے ردعمل پر یہ واقعہ پیش آیا ۔۔