حیدرآباد : /14 جنوری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو کرایہ پر کار حاصل کرتے ہوئے کار مالکین کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد سلمان اور اس کا ساتھی 21 سالہ محمد حسین ساکن کشن باغ جو ٹراویل کا کاروبار چلاتے ہیں کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے معاشی طور پر متاثر ہوگیا تھا اس سلسلہ میں محمد سلمان نے کاریں کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے مناسب کرایہ ادا کرنے کے بہانے گاڑیوں کو گروی رکھنے یا فروخت کردینے میں ملوث ہورہے تھے ۔ سلمان کو سابق میں بھی سعیدآباد پولیس نے اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھی محمد حسین کے ہمراہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور علاقہ آصف نگر ، اوپل اور چندرائن گٹہ میں گاڑیاں حاصل کرتے ہوئے کار مالکین کو دھوکہ دیا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار نوجوانوں کے قبضہ سے 3 قیمتی کاریں برآمد کرلیں ۔ ب