حیدرآباد5مارچ(یواین آئی)کرایہ پر مکان حاصل کرنے کے بہانے گھرمیں گھس کرخاتون پرحملہ کرتے ہوئے طلائی زیور چھین لئے گئے ۔یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع ایلورو کے اشواراوپیٹ، جنگاریڈی گوڑم میں پیش آئی۔متاثرہ خاتون جن کی شناخت ریٹائرڈ اردو ٹیچرشیخ فاطمہ بیگم کے طورپر کی گئی ہے نے پولیس سے کی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ حملہ آوروں کا ایک گروپ کرائے کا مکان حاصل کرنے کے بہانے ان کے گھر میں داخل ہوا۔
انہوں نے کہاکہ یہ افرادحالت نشہ میں تھے ۔جب انہوں نے کہاکہ مکان خالی نہیں ہے تو انہوں نے ان کو دھکیل دیااوران کے طلائی زیورچھین کر فرارہووگئے ۔شیخ فاطمہ کئی برسوں سے اشواراوپیٹ میں مقیم ہیں۔خاتون کی چیخ وپکار پر ان کو مقامی افراد نے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔