حیدرآباد۔ یکم ؍ فروری، ( سیاست نیوز) کرایہ کے مکان کے بہانے ایک خاتون کے گلے سے طلائی چین کو چھین لیا گیا۔ شہر کے نواحی علاقہ باچوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ نظام پیٹ علاقہ میں پیش آئی اس واردات کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نظام پیٹ علاقہ کی ساکن 62 سالہ سورنا لتا جو آج اس علاقہ کے مندر سے گھر واپس ہورہی تھی نامعلوم سارقوں نے اس خاتون کا تعاقب کیا اور ایک نے خاتون کا راستہ روکا اور اس سے کرایہ کے مکان کے تعلق سے دریافت کیا۔ ان رہزنوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ علاقہ میں کرایہ کا مکان تلاش کررہے ہیں۔ خاتون ان سے بات چیت کے بعد اپنے مکان جانے لگی ان رہزنوں نے اس ضعیف خاتون کا تعاقب کیا اور جیسے ہی وہ اپارٹمنٹ کی لفٹ میں داخل ہوئی رہزن بھی لفٹ میں داخل ہوگئے اور خاتون کے گلے سے چین چھین کر فرار اختیار کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع