کرتار پور راہداری کیلئے آج یادداشت مفاہمت

   

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 اکتوبر کو ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے مختلف ایک راہداری کے ذریعہ ہندوستانی زائرین کرتارپور گردوارہ جائیں گے جہاں پہلے سکھ گرو نانک دیو نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے ۔ پاکستان نے ہر ہندوستانی زائر پر 20 امریکی ڈالر ٹیکس عائد کیا ہے ۔

جرائم میں سرفہرست یو پی کے چیف منسٹر حقیقت سے بے خبر:پرینکا
لکھنؤ:22 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے دورے سے ٹھیک پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خواتین جرائم میں سرفہرست اس ریاست کے وزیراعلی اعدادوشمار پر ایک بار غور کرنے کی ضرورت تک محسوس نہیں کرتے ۔