نئی دہلی ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان نے کرتارپور راہداری معاہدہ کو نافذ کرنے کی تاریخ میں ایک دن کی تاخیر کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب وزارت خارجہ نے پیر کے دن کہا کہ ہندوستان کرتار پور راہداری پر چہارشنبہ کے دن دستخط کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ایک مشترکہ اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ کی ملاقات پاکستانی عہدیداروں سے ہوئی اور معاہدہ پر دستخط جمعرات کو مقرر کی گئی۔