٭ دمشق : شام کی فوج علامتی طور پر اہم کرد زیرقبضہ قصبہ عین العرب شمالی شام نزد ترکی میں داخل ہوگئی۔ سرکاری خبررساں ادارہ صنعا نے اطلاع دی کہ فوج کے دستے عین العرب نے جسے کوبانے بھی کہا جاتا ہے اور دورافتادہ شمالی شام میں واقع ہے، داخل ہوگئی۔ صوبہ حلب کے دیہی مضافات میں یہ واقع ہے۔ مقامی شہریوں نے خبررساں ادارہ صنعا کے بموجب فوج کا خیرمقدم کیا۔ دریں اثناء لندن میں قائم فوج پر نگرانی رکھنے والی شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ شامی فوج روسی فوج کے دستوں کے ساتھ عین العرب میں داخل ہوگئی ہے۔