کردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے ایران کی تردید

   

تہران ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے ترک وزیر داخلہ کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ اس نے ( ایران) سرحدی علاقہ میں کرد باغیوں کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا تا ۔ حالیہ دنوں میں ترکی نے ایران کے ساتھ کردستان ورکرس پارٹی (PKK) اور اس کے حلیفوں کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا تذکرہ ضرورکیا تھا لیکن اس کے بارے میں ارنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کا مشترکہ فوجی کارروائیوں سے کچھ لینا دینا نہیں۔