نئی دہلی ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس خریدی معاملت میں درمیانی شخص کرسچن مائیکل کو عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں وہ مطلوب تھا آج اس کو اسپیشل جج اروند کمار کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا ۔ مائیکل کو حالیہ دونوں میں دبئی نے ہندوستان کو حوالہ کیا تھا اور پھر 22 دسمبر کو ای ڈی نے سات دن کی تحویل میں لے کر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی تھیں ۔ اس سے قبل سی بی آئی کیس کے سلسلہ میں تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا ۔۔