حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ریاست کے آبپاشی حکام کرشنا آبی تنازعہ ٹریبونل II میں اپنے حصہ کے متنازعہ 45 ٹی ایم سی پانی کیلئے مؤثر طریقہ سے نمائندگی کریں گے۔ ریاست کی جانب سے دریائے گوداوری کے 80 ٹی ایم سی پانی کیلئے دعویٰ کیا جارہا ہے جس کو آندھراپردیش کی جانب سے کرشنا طاس میں پتی سیما اور پولاورم پراجکٹ کے ذریعہ موڑ دیا گیا ہے۔ کرشنا آبی تنازعہ ٹریبونل میں 12 سے 14 جولائی تک اس مسئلہ پر سماعت ہوگی۔ریاست کے عہدیدار اپنی نمائندگی کیلئے پہلے ہی دہلی روانہ ہوچکے ہیں۔
