کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔9 ۔جولائی (سیاست نیوز) کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ نے آج کے مجوزہ اجلاس کو ملتوی کردیا ہے۔ تلنگانہ کی جانب سے آندھراپردیش کے رائلسیما لفٹ اریگیشن اسکیم سے متعلق اعتراضات پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ تلنگانہ میں بورڈ سے مطالبہ کیا کہ اجلاس سے قبل رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے تعمیری کاموں پر روک لگائی جائے۔ بورڈ کے سکریٹری کے مطابق اجلاس کی آئندہ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ تلنگانہ کے انجنیئرنگ چیف کو اس سلسلہ میں مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ اسی دوران اسپیشل چیف سکریٹری اریگیشن کی جانب سے بورڈ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اجلاس کے ایجنڈہ میں آندھراپردیش کے پراجکٹ کو شامل نہ کرنے پر اعتراض کیا گیا۔ رجت کمار نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اجلاس ملتوی کیا جائے اور 20 جولائی کے بعد تاریخ مقرر کی جائے۔ اس سے قبل ٹکنیکل ٹیم آندھراپردیش کے پراجکٹ کا دورہ کرے۔