بشکیک۔10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)کرغزستان کے شمال مشرقی علاقے میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ملک کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجی نے جمعرات کو بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.5 ماپی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز قزاخستان میں تھا۔ کرغزستان کی آبادی والے علاقے میں زلزلے کی شدت تین سے 5ء3 ماپی گئی ۔