کرن بیدی ‘ ہٹلر کی بہن چیف منسٹر پڈوچیری

   

پڈوچیری 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پڈوچیری کی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کے طرز کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر وی نارائن سامی نے آج کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کرن بیدی جرمن ڈکٹیٹر اڈولف ہٹلر کی بہن ہیں۔ جب کبھی وہ کابینی فائلوں کو بغیر منظوری کے واپس کرتی ہیں تو ان ( چیف منسٹر ) کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے ۔ انہوں نے بیدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس وزارت کے ہر فیصلے میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔ وہ ایک ڈکٹیٹر کی طرح اور ہٹلر کی بہن کی طرح کام کر رہی ہیں۔