کرناٹک اسمبلی اجلاس ،بی جے پی کا احتجاج ، کارروائی ملتوی

   

بنگلورو 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی آج دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی جبکہ بی جے پی ارکان اسمبلی نے کارروائیوں میں مسلسل دوسرے دن بھی خلل اندازی پیدا کی۔ اُن کا الزام تھا کہ کانگریس ۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت اکثریت کھوچکی ہے۔ 9 کانگریس ارکان اسمبلی چہارشنبہ کے دن موجودہ ارکان کے اجلاس میں غیر حاضر رہے۔ وہ آج ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھی نہیں آئے تھے۔ کے آر رمیش کمار کے داخلہ پر اُن کا استقبال انتشار کے منظر سے کیا گیا۔ بی جے پی ارکان اسمبلی ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے تھے۔ اُن کے نشست سنبھالنے سے پہلے نعرہ بازی کی وجہ سے کارروائی ملتوی ہوگئی۔