کرناٹک اسمبلی انتخابات ساورکر بمقابلہ ٹیپو ہوں گے :کٹیل

   

بنگلورو : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک یونٹ کے صدر نلین کمار کٹیل نے یہ کہہ کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات ٹیپو سلطان اور مجاہدآزادی ویر ساورکر کے نظریات کے درمیان ہوگا۔مسٹر کٹیل نے کہاکہ ”انہیں ٹیپو جینتی منانے کی اجازت ہے ۔ اس ریاست میں اس کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں سدارامیا کو چیلنج کرتا ہوں، اگلا الیکشن ٹیپو اور ساورکر کے درمیان ہے ۔ آئیے بحث کریں، کیا اس ملک کو ساورکر یا ٹیپو جیسے محب وطن کی ضرورت ہے ؟بی جے پی صدر نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں اور کانگریس پارٹی ایک دہشت گرد گروپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دہشت گردی کو جنم دیا اور جب سدارامیا وزیر اعلیٰ تھے تو بہت سے ہندو مارے گئے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گنپتی اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ڈی کے روی کی موت کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے ۔کٹیل نے الزام لگایا کہ جنوبی کنڑ میں کئی نوجوانوں کی موت کے لئے بھیسدارامیا ذمہ دار ہیں۔